ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ق لیگ نےکس سیاسی رہنما کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے سے انکارکردیا؟

ویب ڈیسک
08 Mar, 2022

08 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
08 Mar, 2022

08 مارچ ، 2022

ق لیگ نےکس سیاسی رہنما کو پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے سے انکارکردیا؟

post-title

لاہور: (اے پی این این) ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے ترین گروپ کے نئے اتحادی کا نام مستردکر دیا ہے۔
ق لیگ کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ہوئی۔ جس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ مشاورت کے بعد علیم خان کا نام وزارت اعلیٰ کیلئے مسترد کر دیاگیا۔  ان کا کہنا تھا کہ پنجاب مسلم لیگ ق کا میدان سیاست ہے، یہاں کے معاملات میں بطور اتحادی ہماری رائے ضروری ہے۔
 علیم خان کو تبدیلی کی صورت میں آگے لانے پر اتحاد اور خود تحریک انصاف کے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM