ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے کونسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

ویب ڈیسک
27 Sep, 2022

27 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
27 Sep, 2022

27 ستمبر ، 2022

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے کونسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

post-title

معروف ریسلر جان سینا نے اپنے کیرئیر میں متعدد حریفوں شکست دی اور اب وہ ہالی وڈ میں جگہ بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں، مگر اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

جان سینا نے میک اے وش فاؤنڈیشن کے لیے بچوں کی سب سے زیادہ خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ فاؤنڈیشن بہت زیادہ بیمار یا قریب المرگ بچوں کی خواہشات پوری کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان سینا نے 2 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی 650 خواہشات کو پورا کیا۔

یہ اعدادوشمار 19 جولائی تک کے ہیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ نے جان سینا کو سراہتے ہوئے بتایا کہ آج تک کوئی اور ایسے بیمار بچوں کی 200 سے زیادہ خواہشات پوری نہیں کرسکا۔

یہ بیمار بچے اکثر میک اے وش فاؤنڈیشن سے کسی معروف شخصیت سے ملاقات، کسی ایونٹ میں شرکت یا کسی فرد سے تحفے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں اور جان سینا اس کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

گنیز بک ریکارڈز کی ویب سائٹ میں جان سینا کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'انہیں جب بھی میری ضرورت ہوگی تو میں یہ پروا نہیں کروں گا کہ میں کیا کررہا ہوں، میں سب کام چھوڑ کر اس بچے کی خواہش پوری کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر مجھے اس طرح کے بہترین تجربے کا حصہ بننے کا موقع ملے تو میں سب کچھ چھوڑ دوں گا، میں سب سے آگے بڑھ کر اپنا فرض پورا کروں گا۔

جان سینا نے 2002 میں میک اے وش کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تھا اور اس کے بعد سے مسلسل اس سے جڑے ہوئے ہیں۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے 16 بار چیمپئن رہنے والے جان سینا نے ریسلنگ کو کافی حد تک خیرباد کہہ دیا ہے اور اب ان کی توجہ ہالی وڈ فلموں پر مرکوز ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM