ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

post-title

لاہور:   پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کو تبدیل کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔

دوسری طرف پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 24 گھنٹے کے اندر ہی تشکیل نو کردی۔ نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کریں گے۔ دیگر میں طارق رستم چوہان، احسان اللہ چوہان، ملک طارق محبوب، نصیب اللہ خان بھی جے آئی ٹی کے ممبر کمیٹی ہونگے اس دوران جے آئی ٹی کسی اور کو بھی ممبر کے طور پر شامل کر سکے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II سی پی او لاہور طارق رستم چوہان تھے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM