ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

 ثابت ہوا سب سے بڑا چور عمران خان اور چور پارٹی پی ٹی آئی ہے: شاہد خاقان

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
02 Aug, 2022

02 اگست ، 2022

 ثابت ہوا سب سے بڑا چور عمران خان اور چور پارٹی پی ٹی آئی ہے: شاہد خاقان

post-title

پاکستان مسلم لیگ ن کے سیئنر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے آج کے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ سب سے بڑا چور عمران خان اور چور  پارٹی پی ٹی آئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قانون ایک بھی غیر قانونی اکاؤنٹ کی اجازت نہیں دیتا لیکن یہاں تو ایک طویل تفصیل ہے، 34 غیر ملکی اور 351 کمپیوں سے فنڈنگ لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فنڈنگ کرنے والوں میں اسرائیلی اور اور بھارتی بھی شامل ہیں، امریکا سے جو فنڈنگ آئی اس کی لمبی تفصیل ہے، جب ان معاملات کی مزید تفتیش ہو گی تو بڑے بڑے حقائق سامنے آئیں گے، تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد قوم کو مزید حقائق سے آگاہ کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے میں تو کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمران خان کا ایک بھی سچ بتا دیں جو انہوں نے بولا ہو، عمران خان نے 150 کروڑ روپے غیر قانونی طور پر حاصل کیے، اگر یہ فلاح و بہبود کے پیسے تھے تو سیاسی جماعت کے اکاؤنٹ میں 55 کروڑ روپے کیسے آئے، عمران خان نے قوم اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا۔

ان کا کہنا تھا جو پیسے کے لیے قانون اور آئین توڑ سکتے ہیں تو آپ سوچیں کہ وہ ملک کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں، یہ قوم کے جاگنے کا وقت ہے، آج الیکشن کمیشن نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حقیقت 68 صفحات کی رپورٹ میں پیش کر دی ہے، بات صرف سیاست کی نہیں بلکہ اخلاقیات کی اور لیڈرشپ کی ہے، جو آدمی الیکشن کمیشن سے جھوٹ بول سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ کون ثابت اور کون امین ہے؟ اس ملک کی سپریم کورٹ نے خود ٹرائل کورٹ بن کر ملک کے منتخب وزیراعظم کو صرف اس بات پر نااہل کیا کہ اس نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی تو کیا آج عمران خان صادق اور امین ہے، عمران خان کو جھوٹے بیان حلفی دے رہا ہے، غیر ملکیوں سے فنڈ لے رہا ہے، اس معاملے پر قانون اپنا راستہ لے گا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM