ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اسلام آباد ہائیکورٹ : سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد

مسرت ثمینہ
21 Jan, 2022

21 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
21 Jan, 2022

21 جنوری ، 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ : سابق چیف جسٹس رانا شمیم پر فرد جرم عائد

post-title

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیان حلفی کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی۔
 اسلام آبادہائی کورٹ میں رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا شمیم، اخبار کے مالک،صحافی، اٹارنی جنرل خالد جاوید پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اخبار کے ایک آرٹیکل کا تعلق ثاقب نثار سے نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ساتھ ہے، لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ اس کورٹ کے ججز کمپرومائزڈ ہیں، ایک کیس دو دن بعد سماعت کے لیے فکس تھا جب خبر شائع کی گئی، کھل کر بات کرتا ہوں ہمارے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں، ہمارا ثاقب نثار سے یا کسی سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، کیا کریں ہم خاموشی سے بیٹھ کر لوگوں کا اعتماد ختم ہونے دیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ جو بیانیہ بنایا گیا وہ بتا دیں ہمارے کون سے آرڈر پر فٹ آتا ہے؟ جن کی اپیلوں سے متعلق بیان حلفی آیا وہ تو اسے ریکارڈ پر نہیں لائے، اگر کوئی غلطی تھی تو ہمیں بتا دیں ہم بھی اس پر ایکشن لیں گے، کل کو کوئی بھی تھرڈ پارٹی ایک کاغذ دے گی اور اس کو ہم چھاپ دیں گے تو کیا ہو گا؟ اتنا بڑا اخبار کہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی قانونی رائے نہیں لی تو پھر یہ زیادتی ہو گی۔
 اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری مؤدبانہ درخواست ہو گی کہ رانا شمیم پر چارج فریم اور باقیوں کی حد تک چارج موخر کیا جائے۔ رانا شمیم نے استدعا کی کہ بیان حلفی کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے، میں نے اس کورٹ سے متعلق ایک لفظ نہیں کہا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کی اٹارنی جنرل کو بطور پراسیکیوٹر تبدیل کرنے اور بیان حلفی کے تناظر میں انکوائری کرانے کی 2 درخواستیں  ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیں۔ 
 اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین کی رائے کے مطابق صحافیوں کی حد تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے۔ عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم پر فرد جرم عائد کردی لیکن اخبار کے مالک ، صحافی انصار عباسی ، ایڈیٹر عامر غوری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM