ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

دالبندین: ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

حیدر عاجز
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

حیدر عاجز
20 Jun, 2022

20 جون ، 2022

دالبندین: ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

post-title

دالبندین(اے پی این این )چاغی سمیت دالبندین شہر میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول مہنگا ہونے سے عوام سخت پریشان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق چاغی ضلع کی سرحدیں ہمسایہ ملک ایران سے جا ملتی ہیں جہاں پر لوگ اکثر و بیشتر اپنی گاڑیوں میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول استعمال کرتے ہیں ملک میں تیل کی حالیہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب دالبندین میں بھی ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 جس کی وجہ سے لوکل ٹرانسپورٹ بلکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی  بڑھنے لگی ہیں ایرانی پیٹرول کی فی لٹر میں اچانک 100 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر 120 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے حالانکہ چند روز قبل ایرانی پیٹرول فی لٹر 130 روپے مقرر تھا اب 230 روپے کر دی گئی ہے علاقے میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تیل کمیٹی از خود نرخ مقرر کر کے قیمتیں بڑھا رہی ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں ۔

تیل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے دوسری جانب تیل کی قیمتیں بڑھنے سے لوگوں نے اپنی اپنی گاڑیاں گھروں میں کھڑی کر دی ہے جس سے بازار کی رونقیں بھی ماند پڑ گئیں

 دالبندین کے عوامی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں نظرثانی کرنے کے ساتھ ساتھ چیک اینڈ بیلنس کرکے  ذریعے تیل منڈی والوں کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ سرحدی علاقے کے عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف مل سکے ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM