ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

انگلش بیٹرز کیلئے پاکستانی بولنگ آسان نہیں ہوگی: انضمام الحق

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
11 Nov, 2022

11 نومبر ، 2022

انگلش بیٹرز کیلئے پاکستانی بولنگ آسان نہیں ہوگی: انضمام الحق

post-title

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام  الحق نے کہا ہےکہ انگلش بیٹرز کے لیے پاکستانی بولنگ بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ میچ فکس والی بات نہیں ہونی چاہیے، انگلینڈ زبردست کھیلا ہے، سیمی فائنل میں بھارت دباؤ میں کھیلا، بھارت کو بڑے میچ میں آکر مشکل پیش آرہی ہے۔

سابق کپتان  نے کہا کہ ہماری بولنگ بھارت سے بہت بہتر ہے، انگلش بیٹرز کے لیے پاکستانی بولنگ ، بھارت کی طرح آسان نہیں ہوگی۔

انضمام الحق کا  کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے، خوشی کی بات ہے کہ پاکستان فائنل کھیل رہا ہے اور  پاکستان فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے گا،  ہمیں فائنل میں وننگ کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہیے  البتہ اس حوالے سے فیصلہ مینجمنٹ نے کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا  سیمی فائنل میں پہنچنا معجزہ ہے اور اس وقت  92 ورلڈکپ سے ملتی جلتی صورتحال ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM