ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اداروں نے ن لیگ کی حکومت کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا: جاوید لطیف

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

اداروں نے ن لیگ کی حکومت کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا: جاوید لطیف

post-title

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اداروں نے ن لیگ کی حکومت کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا اور رکاوٹیں جاری رہی ہیں۔

نجی چینل کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کی بات نہیں سننی چاہیے تھی اور فوری طور  پر الیکشن میں چلے جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تو دیکھنا یہ چاہیے کہ ہم حکومت میں آئے کیوں اور جس مقصد کے لیے آئے کیا وہ مقاصد پورے ہوئے یا نہیں، یہ بھی ساری دنیا جانتی ہے کہ اگر یہ سال اور  حکومت کر جاتے یہ سارا ملبہ اور گند ان کاہمارے کاندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کسی حد تک پڑ بھی گیا ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ 17جولائی کا فیصلہ یہ بتا رہا ہے،  وجہ یہ تھی کہ جب ہمیں یہ بتایا جا رہا تھا اور جو ہم دیکھ بھی رہے تھے کہ پاکستان کے معاشی حالات انہوں نے کس قدر بگاڑ دیے ہیں، آپ کا سوال یہ اٹھے گا کہ ہم نے کون سے 3 ماہ میں کنٹرول کر لیے، نہ ہم نے کنٹرول کر سکے اور نہ درست سمت میں لے کر جا سکے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM