ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

عمران خان پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

ویب ڈیسک
14 Nov, 2022

14 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
14 Nov, 2022

14 نومبر ، 2022

عمران خان پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

post-title

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی ارکان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی عدالتی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قاتلانہ حملہ کر کے عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی، عمران خان پر قاتلانہ حملہ لوگوں کو نفسیاتی طور  پر ڈرانے کے لیے کیا گیا کیونکہ لوگ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں جوق در جوق شرکت کر رہے ہیں، قاتلانہ حملے کے بعد ایک اور نا انصافی ہماری درخواست پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر کے کی گئی، پولیس نے عمران خان کی جانب سے دیے گئے 3 ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے آئین کے تحت قانون کا تحفظ حاصل ہو، پولیس ضابطہ فوجداری کے تحت درخواست کے مطابق ہی مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے، اندراج مقدمہ کے  انکار سے کئی بنیادی اور قانون کے مخصوص اطلاق سے متعلق سوال کھڑے ہوئے ہیں۔

درخواست میں چیف جسٹس پاکستان سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔  

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہماری ایف آئی آر کے حق کو تسلیم نہیں کیا جاتا، ایف آئی آر میں عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM