ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

قصور:اشیاخورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

ویب ڈیسک
30 May, 2022

30 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
30 May, 2022

30 مئی ، 2022

قصور:اشیاخورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ 

post-title

قصور(راجوشہزادسے)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح قصور شہر میں بھی مہنگائی کا جن بے قابوہوگیا ہے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دودھ 110،دہی  130فی کلومیں فروخت ہورہا ہےاسی طرح سے گھی کی قیمتوں میں بھی  اضافہ دیکھنے میں آیاہے گھی درجہ اول 520روپے کلو درجہ دوئم 490روپےمیں فروخت ہونے لگا۔

 اگر دالوں کی بات کی جائے تو دالوں کی قیمتوں میں بھی کافی حد تک اضافہ ہوچکا ہے،دال چنا 220روپے فی کلو اور دال معاش 340روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

 گوشت میں برائلر 430سے 465فی کلو میں فروخت ہورہا ہے چھوٹاگوشت 12سو سے 13سوروپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ بڑا گوشت 750سے 850روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے پیڑول کے دام بڑھنے سے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہوگیاہےآئے دن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا  ہے جس سے زندگی گزارنا مشکل ہورہا ہے نوبت فاقہ کشی تک جاپہنچی ہے اگر یہی حال رہااور مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا توملکی حالات کسی کےکنٹرول میں نہیں رہیںگے   انتظامہ کو چاہیے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے اور ضروریات زندگی کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کوفوری طورپر کنڑول کرے اور اس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو متحرک ہونا چاہیے
 شہر کی سیاسی،سماجی اور فلاحی تنظیموں نے پنجاب حکومت سے اپیل کی ہے کہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو فور ی طور پر کنٹرول کیاجائے ۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM