ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پاکستان جونیئر لیگ: عمران طاہر اور کولن منرو بھی ٹیموں کے مینٹور مقرر

ویب ڈیسک
30 Jul, 2022

30 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
30 Jul, 2022

30 جولائی ، 2022

پاکستان جونیئر لیگ: عمران طاہر اور کولن منرو بھی ٹیموں کے مینٹور مقرر

post-title

پاکستان جونیئر لیگ: عمران طاہر اور کولن منرو بھی ٹیموں کے مینٹور مقرر

جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹرکولن منرو کو بھی پاکستان جونیئر لیگ(پی جے ایل) کی ٹیموں کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق کپتان شاہد آفریدی ، شعیب ملک اور ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کے بعد جنوبی افریقا کے عمران طاہر اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو بھی پاکستان جونئیر لیگ کی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے  جبکہ لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو پہلے ہی ٹورنامنٹ کا مینٹور مقرر کیا جاچکا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کی چھٹی ٹیم کے لیے مینٹور کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

20 ٹیسٹ،107 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر کا کہنا ہے کہ لاہور ان کا آبائی شہر ہے اور پاکستان جونیئر لیگ میں ٹیم مینٹور کی حیثیت سے شرکت کے لیے لاہور واپسی پر وہ بہت خوش ہیں۔

 نیوزی لینڈ کی جانب سے 65 ٹی ٹوئنٹی اور 57 ون ڈے میچز کھیلنے والے کولن منرو کا کہنا ہے کہ پی جے ایل پاکستان کی کرکٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگی،وہ پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ 6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن 4 سے 17 اکتوبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM