ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی

post-title

عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عام انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کردی۔

لاہور میں عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب ،ارکان پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقاتیں کی۔

سابق وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کےلیے ناموں پر مشاورت کی اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے۔

عمران خان نے نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے پارٹی کی تنظیم سازی کو مذید مضبوط کیا جائے جبکہ اراکین اسمبلی الیکشن کی تیاری کریں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کےپیش نظر انتخابات بہت جلد ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، اور عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM