ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

حکومت کے عوام اور کاروباردشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں:عمران خان

ویب ڈیسک
11 Jun, 2022

11 جون ، 2022

ویب ڈیسک
11 Jun, 2022

11 جون ، 2022

حکومت کے عوام اور کاروباردشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں:عمران خان

post-title

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی بجٹ کو عوام اور کاروبار دشمن قرار دیکر مسترد کردیا۔

انہوں نے کہاکہ حساس قیمتوں کا انڈیکس آج 24 فیصد تک جا پہنچا ہے اور اعداد و شمار سے واضح ہے کہ مہنگائی کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگی جو ایک طرف عام آدمی کا بیڑہ غرق کرے گی اور دوسری جانب بلند شرح سود کے باعث معاشی ترقی کی رفتار کم کر دے گی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کے عوام اور کاروباردشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، بجٹ افراط زر اور اقتصادی ترقی کے مفروضوں پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022 کا 95 کھرب 2 ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کردیا جو گزشتہ مالی سال سے 10 کھرب 15 ارب روپے زیادہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ہماری ٹیکس اصلاحات، صحت کارڈ اور کامیاب جوان جیسے عوام دوست منصوبے لپیٹے جا رہے ہیں، پرانے پاکستان کا یہ ایسا میزانیہ ہے جو قوم کیلئے مزید بوجھ اور تکلیف کا سامان کررہا ہے۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM