ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

   انشاء اللہ ہماری ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ جیت جائے گی: عمران خان

ویب ڈیسک
10 Nov, 2022

10 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
10 Nov, 2022

10 نومبر ، 2022

   انشاء اللہ ہماری ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ جیت جائے گی: عمران خان

post-title

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین ، سابق وزیراعظم اور 1992ء میں قومی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔


برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی ہے اور فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے، اس سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ1992ء کی تاریخ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ میری ٹیم نے کیویز سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور اس کے بعد ہم نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کھیلا تھا۔ کیویز کو پچھاڑنے کے بعد ملک بھر میں عوام جشن منا رہی ہے۔ اس فتح نے ہماری ہمت بڑھا دی ہے اور اب ہماری نظریں فائنل میچ پر ہیں۔ میرے خیال میں قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔

 

 


میزبان کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے جنہوں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل کھیلا، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیل چکا ہوں اور جب میں پاکستان کا وزیراعظم تھا، اس وقت قومی ٹیم پر بہت مشکل وقت گزر رہا تھا، میں فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سے پوچھا نئے کپتان کی تلاش کی جائے اور اس کے لیے بابر اعظم بہترین ہے ، وہ جینوئن ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بطورِ کپتان بابر اعظم کے پاس بہت سارا تجربہ ہے۔ہمیں ایسا کپتان چاہیے جو ورلڈ کلاس کرکٹر ہو۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM