ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عمران خان کا نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

عمران خان کا نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

post-title

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترمیمی بل کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ 26 سال پہلے انصاف کی تحریک شروع کی تھی اور اس وقت سے کہہ رہا ہوں کہ اگر قانون کی حکمرانی نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، نبی کریمؐ نے جو صدیوں قبل کہا تھا کہ قانون سب کے لیے ایک ہو، تب ہی قوم ترقی کرسکتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا، نیب میں کی گئی ترامیم کو اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، جن لوگوں نے نیب کے قانون میں ترامیم کی ہیں انہیں جیلوں میں ڈال دینا چاہیے، یہ حکومت آئی ہی اسی لیے تھی کہ اپنے خلاف کیسز کو ختم کرسکے، نیب قانون میں ترامیم کرکے بے شرمی کا مظاہرہ کیا گیا، امید ہے کہ سپریم کورٹ اس بات کا نوٹس لے گی۔
انہوں ںے کہا کہ شرعی اور قانونی اعتبار سے یہ بات درست ہے کہ آمدنی سے زائد اثاثے ہونے پر فرد خود ثابت کرے کہ زائد اثاثے کیسے ہوئے لیکن اب اس قانون میں ترمیم کرکے زائد اثاثوں کو ثابت کرنے کا بوجھ نیب پر ڈال دیا گیا ہے، آمدنی میں زائد اثاثے رکھنے والے اب قانونی کارروائی سے بچ جائیں گے، اب منی لانڈرنگ کے کیسز نیب کے دائرہ کار سے نکال کر ایف آئی اے کے حوالے کردیے گئے ہیں یعنی نیب اب خود رانا ثنا اللہ کے نیچے ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم سے نواز، شہباز اور زرداری فیملی بچ جائے گی، نیب قانون میں ترمیم سے آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے والے سارے لوگ بچ جائیں گے، اصولاً شہباز شریف کو جیل میں ہونا چاہیے تھا کیوں ان پر 24 ارب روپے کے کیسز ہیں، نیب قانون میں ترمیم ملک پر بمباری سے بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سوئٹزرلینڈ کے 60 ملین ڈالر ہضم کیے، پرویز مشرف کی جانب سے انہیں این آر او دیے جانے میں بھی امریکا کا ہاتھ تھا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM