ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب

ویب ڈیسک
30 Aug, 2022

30 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
30 Aug, 2022

30 اگست ، 2022

متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ڈی جی خان پہنچ گئے۔ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف مقامات پر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

 آئی جی پنجاب نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جاری پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی امدادی کاروائیوں بارے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، پنجاب پولیس کی جانب سے راشن بیگز بھی تقسیم کیے۔

 پنجاب پولیس کے 6ہزار سے زائد جوان صوبہ بھر میں سیلاب زدگان کی معاونت کیلئے کام کر رہے ہیں۔پنجاب پولیس کی 400 گاڑیاں، 288 بائیکس، 74 موٹر بوٹس اور دیگر وسائل ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب پولیس کی جانب سے 388 ریلیف کیمپ لگائے گئے، متاثرہ علاقوں کے 743 دیہاتوں کو خالی کروایا گیا۔

20 ہزار 6سومتاثرین سیلاب اور 6ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ دریائی چیک پوسٹوں کی تمام موٹر بوٹس متاثرین کی مدد اور ریلیف ورک میں مصروف ہیں، آئی جی پنجاب۔

 ڈی جی خان، راجن پور، میانوالی، لیہ، بھکر، مظفر گڑھ سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں پولیس سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحرک ہے۔آئی جی پنجاب کی سیلاب کے دوران ریسکیو ورک میں اچھی کارکردگی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش۔مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے پولیس تمام وسائل کا استعمال یقینی بنائے گی۔

پاکستان اس وقت تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM