ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پی ٹی آئی دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
14 Nov, 2022

14 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
14 Nov, 2022

14 نومبر ، 2022

پی ٹی آئی دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

post-title

اسلام آباد: (اے پی این این )  پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاجروں کی پی ٹی آئی دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ موٹر وے وفاقی حکومت کے ماتحت آتی ہے حکومت موٹر وے کیوں نہیں کھلواتی، پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج ہوتا ہے پھر آپ وہ کیوں بند کرتے ہیں، پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور حالات ہوں، اچھی سی اینٹی رائیٹس فورس کیوں نہیں بناتے کنٹینر کیوں لگاتے ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اس لئے بند ہوتا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد سے دھرنوں اور راستوں کی بندش سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM