ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

home-add

6 احتیاتی تدابیرموٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچا سکتی ہیں

ویب ڈیسک
06 Jul, 2022

06 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
06 Jul, 2022

06 جولائی ، 2022

6 احتیاتی تدابیرموٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچا سکتی ہیں

post-title

بارشوں کے موسم میں موٹر سائیکل سوار سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ منزل پر پہنچنے کی جلدی اور لاپرواہی ہوتی ہے۔ملک میں مون سون کا آغاز ہوچکا ہے اور کراچی سمیت پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسی تدابیر بتائیں گے جسے اپناتے ہوئے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

جلد بازی سے پرہیز کریں:

موٹرسائیکل سوار افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد منزلِ مقصود تک پہنچیں تاہم ایسے میں حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ بارش میں جہاں بھی جا رہے ہوں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جلدی نہ کریں۔

سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ:

ٹریفک میں اکثر و بیشتر ایسا ہوتا ہے کہ سامنے والی گاڑی سے آپ کا فاصلہ بالکل ختم ہوجاتا ہے، ایسا ہرگز نہ کریں۔

 اگلی گاڑی سے فاصلہ رکھیں تاکہ اگر وہ بریک لگائے تو آپ بھی آرام سے بریک لگا سکیں، بارش میں سڑک گیلی ہونے کے باعث فوری بریک لگانا موٹر سائیکل والوں کے لیے خطرے سے خالی نہیں۔

بریک آہستہ لگائیں:

بارش میں تقریباً 85 فیصد موٹرسائیکل سوار حادثے کا شکار پھسلنے کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ جلد بازی میں بریک لگاتے ہیں جس کے باعث کنٹرول کھودیتے ہیں اور یوں موٹرسائیکل گِر جاتی ہے لہٰذا ہمیشہ بریک آہستہ لگائیں۔

ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں:

ویسے تو موٹرسائیکل سواروں کو ہمیشہ ہی ہیلمٹ کا استعمال کرنا چاہیے لیکن بارش میں اسے لازمی پہنیں تاکہ اگر آپ کی موٹرسائیکل پھسل جائے تو آپ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہیں۔

بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں:

طوفانی بارش اور آندھی کے باعث بجلی کے کھمبوں کی تاریں ٹوٹ کر پانی میں گر جاتی ہیں جو اندھیرا ہونے پر دکھائی نہیں دیتیں لہٰذا ان کھمبوں سے دور رہیں تاکہ آپ کی جان محفوظ رہ سکے۔

پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں پر نہ جائیں:

کچھ سڑکیں پانی میں اتنی ڈوبی ہوتی ہیں کہ دکھائی ہی نہیں دیتیں، آپ کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ ان سڑکوں کے اندر گڑھے یا بغیر ڈھکن کے گٹر بھی ہوسکتے ہیں، اسی لیے ایسی سڑکوں پر نہ جائیں ورنہ معمولی سی غفلت آپ کے لیے بڑی پریشانی کھڑی کرسکتی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM