ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

دل کی بہتر صحت کیلئےبالغ افراد کو ہر رات کتنےگھنٹے سونا چاہیے ؟

ویب ڈیسک
30 Jun, 2022

30 جون ، 2022

ویب ڈیسک
30 Jun, 2022

30 جون ، 2022

دل کی بہتر صحت کیلئےبالغ افراد کو ہر رات کتنےگھنٹے سونا چاہیے ؟

post-title

مکمل اور پرسکون نیند کے متعدد فوائد گنوائے جاتے رہے ہیں لیکن اب ماہرین نے اسے دل کی بہتر صحت کے اہم محرکات میں بھی شامل کرلیا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) نے اپنی صحتِ قلب کے ضروری محرکات کی فہرست میں نیند کا دورانیہ شامل کردیا ہے، یہ ’لائفس اسینشل 8‘ نامی ایک سوالنامے کا حصہ ہے جو کسی شخص کی صحتِ قلب کا تعین کرنے کے لیے 8 اہم محرکات کی پیمائش کرتا ہے۔

تازہ ترین فہرست اے ایچ اے کے ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جریدے سرکولیشن میں شائع ہوئی اور اس نے ایسوسی ایشن کے ’لائفس سمپل 7‘ سوالنامے کی جگہ لے لی جو 2010 سے استعمال ہو رہا تھا۔

نیند کے علاوہ اس نئی فہرست میں پرانے 7 محرکات برقرار ہیں جن میں خوراک، جسمانی سرگرمی، نیکوٹین کی نمائش، باڈی ماس انڈیکس، بلڈ لپڈز، بلڈ گلوکوز اور بلڈ پریشر شامل ہیں۔

اے ایچ اے کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایڈورڈو سانچیز کے مطابق نیند کا دورانیہ اس فہرست میں اس وقت شامل کیا گیا جب محققین نے پچھلی دہائی کے دوران نئے سائنسی نتائج کا جائزہ لیا جس میں پایا گیا کہ نیند دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ڈاکٹر ایڈورڈو سانچیز نے کہا کہ جو لوگ نیند کا مناسب دورانیہ مکمل نہیں کرتے ان میں موٹاپا، بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے مسائل کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

مکمل اور پرسکون نیند سے کیا مراد ہے؟

لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے کیک سکول آف میڈیسن کے کلینکل ایسوسی ایٹ پروفیسر اور نیند کے ماہر ڈاکٹر راج داس گپتا نے کہا کہ بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹے تک سونا چاہیے۔

ڈاکٹر راج دا گپتا امریکن اکیڈمی آف سلیپ میڈیسن کے ترجمان بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ ’فوائد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو معیاری نیند لینے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر راج داس گپتا نے کہا کہ ایک شخص آنکھوں کی تیز نقل و حرکت کے سبب نیند کے متعدد چکروں سے گزرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نیند کے 3 مراحل ہیں اور تیسرے میں آپ گہری نیند میں داخل ہوجاتے ہیں جو جسم کو ذہنی اور جسمانی طور پر بحال کرتی ہے۔

ڈاکٹر راج داس گپتا نے کہا کہ اگر بار بار آپ کی آنکھ کھلتی رہی تو یہ آپ کو گہری نیند میں جانے سے روک دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہائی بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جس کا تعلق ذیابیطس اور موٹاپے سے ہے۔

ڈاکٹر راج داس گپتا نے کہا کہ یہ صورتحال صحت قلب کو کمزور کرنے اور حرکت قلب بند ہونے کے خطرات کو بڑھادیتی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM