ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ہارس اینڈ کیٹل شو، ٹریفک ایڈوائزری جار ی

ویب ڈیسک
10 Mar, 2022

10 مارچ ، 2022

ویب ڈیسک
10 Mar, 2022

10 مارچ ، 2022

ہارس اینڈ کیٹل شو، ٹریفک ایڈوائزری جار ی

سٹی ٹریفک پولیس نے ہارس اینڈ کیٹل شو قذافی اسٹیڈیم کےلئے ٹریفک پلان جاری کردیا، 10 تا 12 مارچ تک ہارس اینڈ کیٹل شو کے سلسلہ میں فوٹریس اسٹیڈیم، الحمراء ہالز اور قذافی اسٹیڈیم میں پروگرامز ہونگے، منتظر مہدی ۔

WhatsApp Image 2022-03-10 at 8.32.24 AM
 

ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن تمام تر انتظامات کی سپرویژن کریں گے،  04 ڈی ایس پیز، 30 انسپکٹرز اور 680 ٹریفک وارڈنز تعینات ہونگے۔
رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے 19 فورک لفٹرز، 03 بریک ڈاؤن تعینات، موٹرسائیکلوں پر شرکت کیلئے آنے والے شہری اپنی موٹرسائیکلیں کینٹ ریلوے اسٹیشن میں پارک کریں گے، کار پارکنگ پولو گراؤنڈ اور ذاکر تکہ مال آف لاہور کی بیک سائیڈ پر پارک ہونگیں، منتظر مہد ی ۔
  قذافی اسٹیڈیم میں ٹریفک لوڈ بڑھنے پر مخلتف مقامات سے ڈائیورشنز کروائی جائیں گی۔ ظفر علی چوک، شامی چوک، علاؤالدین چوک اور دھرم پورہ چوک سے ڈائیورشنز لگائی جائیں گیں۔ صدر گول چکر، پیر بہار شاہ چوک سے ٹریفک کو متبادل راستوں پربھجوایا جائے گا۔ شہریوں کو راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے گا
 
 ٹریفک ایڈوائزری
 پلان1:  شاہدرہ، بادامی باغ، دھرم پورہ، مغل پورہ، گڑھی شاہو سے آنے والے لوگ/ٹریفک، شہر کے اندر صدر گول چکر سے ہوتے ہوئے خادم چوک سے آرڈیننس چوک سے پولو گراؤنڈ تک اور یہاں سے شٹل سروس کے ذریعے پنڈال کی جگہ تک جائے گی۔

  پلان2:  ڈیفنس، ویلنشیا، رائے ونڈ، بحریہ ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن سے آنے والی ٹریفک رنگ روڈ، عبداللہ گل انٹرچینج پیر بہار شاہ، اور یو ٹرن حاجی ٹرمینل آرمی میوزیم سے پولو گراؤنڈ تک اور یہاں سے شٹل سروس کے ذریعے پنڈال تک جائے گی۔

 پلان3:  گلبرگ اور والٹن سے آنے والی ٹریفک کنگڈم چوک سے محفوظ چوک سے پولو گراؤنڈ تک جائے گی اور یہاں سے شٹل سروس کے ذریعے پنڈال تک جائے گی۔

پلان4:  مال روڈ سے آنے والی ٹریفک کینال پل ظفر علی سے جیل روڈ، شامی چوک، سرور عابد مجید، چرچ چوک، کنگڈم چوک، محفوظ چوک سے آرڈیننس چوک سے پولو گراؤنڈ تک اور یہاں سے شٹل سروس کے ذریعے پنڈال کی جگہ تک جائے گی۔

 پلان5:  مال روڈ، گلبرگ اور کینٹ ایریا سے آنے والے لوگ اپنی گاڑیاں ذاکرتِکا (مال آف لاہور کے عقب میں) پر پارک کریں گے اور یہاں سے شٹل سروس کے ذریعے پنڈال تک جائیں گے۔

  پلان6:  کسی بھی قسم کی موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کینٹ سٹیشن میں کی جائے گی اور یہاں سے شٹل سروس کے ذریعے پنڈال تک جائے گی۔مزید اپ ڈیٹس کے لیے 15 پر کال کریں، RASTA APP ڈاؤن لوڈ کریں یا مدد کے لیے FM ریڈیو 88.6 کو سنتے رہیں۔

WhatsApp Image 2022-03-10 at 1.28.27 PM
 

 

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر عابد خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہورکیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی سپرویژن میں 2100 سے زائد افسران واہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔سکیورٹی پلان کے مطابق 04ایس پیز، 18 ڈی ایس پیز، 45 ایس ایچ اوزاور 154 اَپر سب آرڈینیٹس فرائض انجام دے رہے ہیں۔خواتین کی چیکنگ کیلئے 100 سے زائد لیڈیز پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ،پی آریو ودیگر پٹرولنگ ٹیموں کی بھی فورٹریس سٹیڈیم کے اطراف گشت یقینی بنارہی ہیں۔ فورٹریس سٹیڈیم داخلے سے قبل ہر فرد کوواک تھرو گیٹ سے گزاراجائیگا۔ مکمل جسمانی تلاشی کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ ودیگر سکیورٹی ادارے مسلسل رابطہ میں ہیں۔ شہری ایس اوپیز کی پاسداری کریں اور دورانِ چیکنگ سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں۔

 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM