ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ہو نڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 7 ویں مرتبہ اضافہ

ویب ڈیسک
03 Nov, 2021

03 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
03 Nov, 2021

03 نومبر ، 2021

ہو نڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں 7 ویں مرتبہ اضافہ

post-title

اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں یکم نومبر 2021 سے اضافہ کردیا۔ رواں برس کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں یہ 7 ویں مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ہونڈا  اٹلس کمپنی نے یکم اکتوبر 2021 کو بھی قیمتیں بڑھائی تھیں۔کمپنی کی جانب سے وجہ تو بیان نہیں کی گئی مگر ممکنہ طور پر یہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا نتیجہ ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں ساڑھے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی موٹر سائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 90 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 94 ہزار 900 تک پہنچ جائے گی۔ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی 4 ہزار روپے جبکہ پرائڈر کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جس کے بعد سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 97 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ ایک ہزار 500 روپے جبکہ ہونڈا پرائڈر 100 سی سی کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 سے بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔اسی طرح سی جی 125 ایس ای کی قیمت 5 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتوں میں فی کس ساڑھے 6 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضافے کے بعد سی بی 125 ایف کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوجائے گی۔ہونڈا سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت بھی ساڑھے 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM