ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

پنجاب حکومت کا صوبے میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
28 Sep, 2022

28 ستمبر ، 2022

ویب ڈیسک
28 Sep, 2022

28 ستمبر ، 2022

پنجاب حکومت کا صوبے میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ

post-title

لاہور: (اےپی این این )  پنجاب حکومت نے صوبے میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹیز میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے لئے سپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اوربہتری کے لئے تجاویز کا جائزہ لیاگیا، چودھری پرویز الٰہی نے ہائرایجوکیشن کے معیار دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس نے فیصلہ کیا کہ پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرایا جائے گا، گوجرانوالہ، گجرات اور سیالکوٹ کی انڈسٹریل ضروریات کے پیش نظر علاقے میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی، یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئر نگ اینڈ انجینئرنگ ٹیکنالوجیز کا دنیا کی بہترین سپیشلائزڈ یونیوسٹیز سے الحاق ہوگا، اس ضمن میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی گورننگ باڈی میں متعلقہ شعبے کے فارن ایکسپرٹس شامل ہوں گے، نئی نسل کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی ایجوکیشن سے بہرمند کرنا وقت کی ضرورت ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM