ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

 ادویات کے بحران کا خدشہ ، وزارت صحت نے خبردار کردیا

ویب ڈیسک
13 Dec, 2022

13 دسمبر ، 2022

ویب ڈیسک
13 Dec, 2022

13 دسمبر ، 2022

 ادویات کے بحران کا خدشہ ، وزارت صحت نے خبردار کردیا

post-title

اسلام آباد:  وفاقی وزارت صحت نے ملک میں ادویات کے بحران کے خدشے کے پیش نظر وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ادویات کے خام مال کیلئے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے، کیونکہ ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔

دوسری جانب پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بھارتی خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے ، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھارپرخام مال نہیں دے رہیں، لہذا ایل سیز کھولنے کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا بحران سنگین ہوجائے گا۔

اس حوالے سے  ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی درآمد پرکوئی پابندی نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پیٹرولیم اور فارما سیوٹیکل کیلئے ایل سیز بند نہ کی جائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کی جائے ۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM