ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

روغنی جلد اور بالوں کے مسائل، پھٹکری کا استعمال بہت موثر

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

ویب ڈیسک
22 Jun, 2022

22 جون ، 2022

روغنی جلد اور بالوں کے مسائل، پھٹکری کا استعمال بہت موثر

post-title

بالوں اور جلد سے متعلق مسائل سے نجات کے لیے پھٹکری کا استعمال فائدہ مند ہے۔ اگر آپ روغنی جلد اور بالوں کی کمزوری سے پریشان ہیں تو پھٹکری کے استعمال سے آپ اس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اس میں پائے جانے والے اینٹی سیپٹک خصوصیات تیل والی جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔


آج ہم کچن میں استعمال ہونے والی ایک ایسی ہی چیز کے بارے میں بتا رہے ہیں جو کسی دوا سے کم نہیں ہے۔ پھٹکری عموماً ہر کسی کے کچن میں موجود ہوتی ہے۔ یہ کچن کی ضروریات سے لے کر صحت سے متعلق کئی قسم کے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ہے۔

تفصیل کے مطابق ہمارے کچن میں پائی جانے والی اکثر چیزیں ایسی ہوتی ہیں، جو کھانے کا ذائقہ بڑھانے، دوا کے طور پر استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ بشرطیکہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ان کو کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کی جلد پھٹ جائے تو اس کو بھرنے کیلئے بھی پھٹکری بہت ہی موثر ہے۔ اس کے لیے آپ کو پھٹکری کے پاؤڈر کی ضرورت ہوگی۔ پھٹکری کے پاؤڈر کو تھوڑی دیر پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ پاؤڈر گھلنے کے بعد اس پانی کو چھان لیں اور اس میں عرق گلاب ملا دیں۔ اب اس پانی کو چہرے پر چھڑکیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ آپ کے لیے بہترین ٹونر ثابت ہوگا۔

چاہے دانتوں میں درد ہو یا مسوڑھوں میں زخم آ جائے تو اس سچویشن میں پھٹکری کو گرم پانی میں ڈال کر غرارے کرنا بہت ہی فائدہ مند ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پھٹکری کے استعمال سے ہر قسم کے دانوں کے نشانات اور سیاہ دھبے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اس کے لیے پھٹکری کے محلول کو چہرے کے داغ پر 20 منٹ تک رکھیں اور پھر چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے آپ کے تمام داغ چند دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ پھٹکری آنکھوں میں نہ جائے۔

اگر آپ کی جلد زیادہ روغنی ہے تو آپ پھٹکری کو فیس ماسک کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ فیس ماسک بنانے کے لیے ملتانی مٹی میں تھوڑی مقدار میں پھٹکری کا پاؤڈر ملائیں۔ اس میں تھوڑا سا عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں۔ ماسک خشک ہونے کے بعد چہرہ دھو لیں۔ آپ اسے ہفتے میں ایک بار استعمال کر سکتے ہیں۔

اکثر لوگوں کو بالوں کی دیکھ بھال میں کافی پریشانی ہوتی ہے۔ اگر آپ کے بال آئلی ہیں تو آپ پھٹکری کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ہیئر ماسک کو بنانے کے لیے ملتانی مٹی میں تھوڑا سا پھٹکری کا پاؤڈر ملائیں۔ اب اس پیسٹ کو بالوں کے ماسک کی طرح پورے سر پر لگائیں۔ کچھ دیر بعد بالوں کو صاف پانی سے دھو لیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM