ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

حضرت داتا علی ہجویری ؒکے عرس کی تقریبات پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

عیزہ عمران
26 Sep, 2021

26 ستمبر ، 2021

عیزہ عمران
26 Sep, 2021

26 ستمبر ، 2021

حضرت داتا علی ہجویری ؒکے عرس کی تقریبات پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

post-title

حضرت داتا علی ہجویری ؒکے عرس کی تقریبات پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا
لاہور:پولیس آپریشنز ونگ نے حضرت داتا علی ہجویری ؒکے 978ویں عرس کی تقریبات کے موقع پر مربوط سکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکیپٹن(ر)سہیل چودھری نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویریؒکے سالانہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ایس ایس پی آپریشنزوقار شعیب قریشی،ایس پی سٹی رضوان طارق اورمتعلقہ پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورتمام ترسکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔
منتظمین دربار کوروناوبا ء کے پیش نظر زائرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کریں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی پلان کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات پر 4ایس پیز،7ڈی ایس پیز، 49انسپکٹرز،261اَپر سب آرڈینیٹس سمیت اڑھائی ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
سہیل چودھری نے کہا کہ زائرین کو تین درجاتی چیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیئریرز کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ 
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مزار داتا دربار اور گردونواح کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہیں گے جو کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ دربار کی ملحقہ گلیاں مکمل طور پر سیل ہونگی، خار دار تاریں اور رکاوٹیں لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ داتادربار جانے والے راستوں پر تجاوزات کا خاتمہ، سٹریٹ لائٹس کی درستگی اور روڈ پیچ ورک یقینی بنایا جائے۔ دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے وقت سکیورٹی کا خاص خیال رکھیں،دھکم پیل اور لوگوں کا رش نہ ہونے دیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ غیر متعلقہ اشخاص کو ممنوعہ مقامات سے گذرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔مشتبہ افراد، لاوارث سامان،موٹر سائیکلز اور گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔
سہیل چودھری نے کہا کہ داتا دربار کے گردونواح میں قائم ہوٹلوں،دوکانوں اور گھروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہے۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں ملحقہ سڑکوں پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ شرکت کرنے والے زائرین کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ مناسب فاصلے پررکھی جائے۔ پولیس اور سکیورٹی عملہ زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ایس ایس پی آپریشنزوقار شعیب قریشی،ایس پی سٹی رضوان طارق اورمتعلقہ پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اورتمام ترسکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM