ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

جب عمران ہاشمی نے ایشوریا کو 'پلاسٹک' کہنے پر معافی مانگی

ویب ڈیسک
17 Nov, 2022

17 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
17 Nov, 2022

17 نومبر ، 2022

جب عمران ہاشمی نے ایشوریا کو 'پلاسٹک' کہنے پر معافی مانگی

post-title

بالی وڈ کے رومانوی ہیرو  عمران ہاشمی نے ماضی میں سابقہ ملکہ حسن اداکارہ ایشوریا رائے کو 'پلاسٹک' کہنے پر معافی مانگی تھی۔

2014 میں بھارت کے متنازع شو 'کافی وِد کرن' کے چوتھے سیزن کی ایک قسط میں عمران ہاشمی مہمان بنے۔

دوران پروگرام اداکار سے میزبان کرن جوہر نے سوال کیا کہ 'پلاسٹک' کا خطاب انڈسٹری میں کس کو دیں گے؟کرن جوہر نے سوال کا جواب دینے پر کافی اصرار کیا جس کے بعد عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے بچن کو 'پلاسٹک' کہا۔

بعدازاں اس بات کو کافی اچھالا گیا اور ایشوریا کے چاہنے والوں نے عمران پر سخت تنقید کی اور ان کے اس بیان کو غیر مناسب قرار دیا۔

2014 میں ہی اداکار نے ہندوستان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریا کو پلاسٹک کہنے پر معافی مانگی۔

انہوں نے کہا 'میرا مطلب وہ نہیں تھا جو لوگوں نے لیا، میں ایشوریا کو بے حد پسند کرتا ہوں، شو کا فارمیٹ ایسا تھا اگر میں جواب نہیں دیتا تو مجھے گفٹ ہیمپر نا ملتا، میں ہمیشہ سے ہی ایشوریا کے کام کو سراہتا آیا ہوں'۔

عمران ہاشمی نے یہ بھی کہا تھا کہ 'لوگ ہمیشہ بے بنیاد باتوں کو اچھالتے ہیں، مجھے ان سے کوئی غرض نہیں'۔

بعدازاں اپنے ایک اور انٹرویو میں اداکار نے پلاسٹک کہنے کا الزام میزبان کرن جوہر پر عائد کیا تھا، انہوں نے کہا 'کرن مہمانوں کو زبردستی اس قسم کے متنازع بیانات دینے پر زور دیتے ہیں'۔

خیال رہے کہ ایک اور بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشوریا نے 2019 میں  عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM