ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

home-add

علیحدگی کی خبروں پر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
13 Apr, 2022

13 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
13 Apr, 2022

13 اپریل ، 2022

علیحدگی کی خبروں پر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

post-title

 پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ عامر نے بھی شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

گزشتہ کئی روز سے یہ خبریں سوشل میڈیا پر سرگرم تھیں  کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ہمراہ پوسٹ کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جب کہ عامر لیاقت بھی انسٹاگرام پر اب دانیہ کو فولو نہیں کررہے، ان تمام چیزوں کو بنیاد بناکر دونوں کی علیحدگی کے دعوے  کیے جارہے تھے۔

 

 

 تاہم اب  دانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا  جس میں انہوں نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔

دانیہ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک ہیں اور نہ ہی ہم دونوں میں علیحدگی ہوئی ہے۔دانیہ عامر نے اپنے ویڈیو پیغام میں افواہیں  پھیلانے والوں سے ایسا نہ کرنے کی اپیل بھی کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عامر  لیاقت بھی اہلیہ دانیہ شاہ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM