ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

حفیظ کی اہلیہ نے شوہر کے فیصلے پر اپنا پہلاپیغام جاری کر دیا

mussarat
05 Jan, 2022

05 جنوری ، 2022

mussarat
05 Jan, 2022

05 جنوری ، 2022

حفیظ کی اہلیہ نے شوہر کے فیصلے پر اپنا پہلاپیغام جاری کر دیا

post-title

پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے محمد حفیظ نے گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا اس پر حفیظ کی اہلیہ نے اپنا پیغام جاری کر دیا۔
گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے قومی کرکٹر محمد حفیظ کی اہلیہ نے شوہر کے اس فیصلے کے بعد اپنا پہلا پیغام جاری کیا ہے،محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے ٹوئٹر پر کرکٹر کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے قبل لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ جب آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس میں جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے تو میں اُس وقت کافی جذباتی تھی۔

 


انہوں نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آپ پر فخر ہے، نازیہ نے خود کو حفیظ کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی نمبر 1 پرستار  پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی 20 کھیلنے والے محمد حفیظ نے گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM