ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

 جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی: مریم نواز

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

Syed Asad Ali
09 Sep, 2021

09 ستمبر ، 2021

 جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی: مریم نواز

post-title

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتے ہی تو ہم حمایت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عدالت سے حقائق سامنے لانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے۔ میرے خلاف یہ کیس انتقام پر مبنی ہے۔
مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے سے گریزکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے اندرونی معاملات سے دور رہنا چاہیے اور اگر نمائندہ حکومت نہ ہوتو عوام مسترد کر دیتے ہیں البتہ ہمیں افغان بہن بھائیوں کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو مل کر افغانستان کی تعمیر نو کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتی ہے تو ہم سپورٹ کریں گے۔ جب اتنخابات کا اعلان ہو گا تو ن لیگ اپنے امیدواروں کے نام بتائے گی۔


 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM