ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

حکومت کا حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
16 Aug, 2022

16 اگست ، 2022

حکومت کا حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا اعلان

post-title

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور  نے 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد گزشتہ روز وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امورسبسڈی کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے فی حاجی کے حساب سے رقم کی ادائیگی 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل کرے گی۔

 

 

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ حجاج اپنی اصل شناختی دستاویزات دکھا کر یہ رقوم اپنے متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں اور جن حاجیوں کے اکاؤنٹس ہیں ان کو ان کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی 34 ہزار 49سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی جس کے لیے سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM