ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

 جمہوریت کے فروغ کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا: اسد عمر

سید اسد علی
16 Sep, 2021

16 ستمبر ، 2021

سید اسد علی
16 Sep, 2021

16 ستمبر ، 2021

 جمہوریت کے فروغ کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا: اسد عمر

post-title

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آزاد صحافت کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی،ہر نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ہرنظام میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، جمہوریت کے فروغ کے لیے میڈیا کو کردار ادا کرنا ہو گا، دنیا بھرمیں جمہوریت کو چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر شخص کو جواب دینا ہو گا، آزاد عدلیہ کے بغیرجمہوریت مکمل نہیں ہوتی، صحافت کے بغیرجمہوریت نہیں چل سکتی۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پرجھوٹی خبریں پھیل رہی ہے، فیک نیوزسے کسی کی عزت مجروح،معاشرے میں بگاڑ ہو تواس کا بھی نظام ہونا چاہیے، روزانہ جھوٹی خبریں پھیل رہی ہے کوئی حقیقت سے آنکھیں نہیں چراسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ حکومتی اثر رسوخ سے آزاد ہو سکتی ہے مگر قانون سے بالاتر نہیں۔ پارلیمان کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا جمہوریت نہیں کہلاتی، جمہوریت ایسی چیزہے کہ تواترسے اس کا دفاع کرنا پڑتا ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM