ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

ویب ڈیسک
03 Sep, 2021

03 ستمبر ، 2021

ویب ڈیسک
03 Sep, 2021

03 ستمبر ، 2021

غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا حکم 

post-title

لاہور:  سی ٹی او منتظر مہدی کی ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت۔ کارروائی سے قبل غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑی مالکان، ڈرائیورز کو آگاہی دینے کی ہدایت۔ کمرشل گاڑیوں میں صرف HDIP سے پاس شدہ سلنڈر لگانے کی اجازت ہوگی۔ کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ اور مقررہ سلنڈر سے زائد لگانے پر بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ گیس سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں فائرفائٹنگ سلنڈرز کا ہونا بھی لازمی ہوگا ۔چھوٹی گاڑی، پیک اپ میں ایک سے زائد سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔  سی ٹی او لاہور نے مزید بتایا کہ کمرشل گاڑیوں میں مختص کردہ جگہ کے علاوہ کہیں سلنڈر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔  غیر معیاری سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کو کارروائی کےساتھ ساتھ آگاہی دی جائے۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی  نے کہا کہ  روڈ سیفٹی یونٹ بس اڈاوں،ٹیکسی، پارکنگ اسٹینڈز پر خصوصی لیکچرز دیں۔
سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے محفوظ سفر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا۔  ماضی میں گاڑہوں میں غیر معیاری سلنڈروں کیوجہ سے بیشتر قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں۔ شہری سیفٹی کیلئے غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی کمرشل گاڑیوں میں سفر کرنے سے گریز کریں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM