ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر ایک مرتبہ پھر سی سی پی او لاہور تعینات

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

ویب ڈیسک
29 Jul, 2022

29 جولائی ، 2022

ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر ایک مرتبہ پھر سی سی پی او لاہور تعینات

post-title

 ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا تعلق اکیسویں کاومن سے ہے، غلام محمود ڈوگر نے 1993 میں بطور اے ایس پی پولیس سروسز آف پاکستان جوائن کی، کئرئیر کے آغاز میں انہوں نے بطور اے ایس پی نواب شاہ سندھ،  اے ایس پی بنوں عاقل،  اے ایس پی خیرپور فرائض سرانجام دئیے، غلام محمود ڈوگر یو این پیس کیپنگ مشن میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

  غلام محمود ڈوگر بطور سی ٹی او لاہور،  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی پی ایچ پی، سی پی او گوجرانوالہ، آر پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آئی ٹی سی پی او پنجاب سمیت متعدد عہدوں پر فائز رہے، غلام محمود ڈوگر نے بطور سی سی پی او لاہور پہلی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالے رکھی، بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

 کھلی کچہریوں کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے خلاء کو کم کیا گیا، قبضہ سیل کی تشکیل،  نان ایمرجنسی ہیلپ لائن، فلیگ مارچز کے ذریعے شہریوں میں احساس تحفظ فراہم کیا جاتا رہا، غلام محمود ڈوگر کی زیروٹولرنس پالیسی کے پیش نظر دہشت کی علامت سمجھے جانے والے بدمعاش شہر و ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے، غلام محمود ڈوگر کا شمار نہایت پروفیشنل، ایماندار اور منجھے ہوۓ پولیس افسران میں ہوتا ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM