ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

کراچی: سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ’بلیو ہونڈا سٹی‘ گینگ گرفتار

ویب ڈیسک
06 Jun, 2022

06 جون ، 2022

ویب ڈیسک
06 Jun, 2022

06 جون ، 2022

کراچی: سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ’بلیو ہونڈا سٹی‘ گینگ گرفتار

post-title

کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گروہ میں خاتون سمیت 4 ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی ایک درجن وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گڈاپ پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرکے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بلیو ہونڈا سٹی گاڑی، چوری میں استعمال ہونے والے اوزار اور اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان وارداتوں کے دوران 100 تولے سے زائد سونا چوری کر چکے ہیں، گرفتار  ملزمان کے خلاف چوری اور لوٹ مار کے دیگر 10 مقدمات بھی سامنے آگئے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM