ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

فیس بک اور انسٹاگرام کے جاسوسی کے لئے استعمال ہونیوالے 1500 اکاؤنٹس بند

ویب ڈیسک
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

ویب ڈیسک
18 Dec, 2021

18 دسمبر ، 2021

فیس بک اور انسٹاگرام کے جاسوسی کے لئے استعمال ہونیوالے 1500 اکاؤنٹس بند

post-title

 میٹا یا سابق فیس بک سوشل میڈیا کمپنی  نے 1500 فیس بک گروپوں اور ان سے منسلک انسٹاگرام اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے، جو لوگوں کی معلومات چرا کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے یا ہیک کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے جاسوسی کے لیے فیس بک کا استعمال کرنے والے کرائے کے سائبر فوجیوں پر پابندی لگاتے ہوئے پوری دنیا میں ان کے نشانے پر آئے ہوئے کارکنوں، حکومتی مخالفین اور صحافیوں سمیت تقریباً 50 ہزار افراد کو خبردار کرنا شروع کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق فیس بک کی مالک کمپنی نے کہا کہ اس نے کوب ویبز ٹیکنالوجیز، کوگنیٹ، بلیک کیوب اور بلیو ہاک سی آئی سے منسلک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے ہیں- یہ سب اسرائیل میں تھے یا وہاں سے بنائے گئے تھے۔

  میٹا نے بھارت میں قائم بیل ٹروکس، شمالی مقدونیہ کی فرم سائٹروکس اور چین سے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ منسلک اکاؤنٹ کو بھی ہٹا دیا ہے۔

میٹا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائے کے یہ سائبر فوجی اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کی خدمات صرف مجرموں اور دہشت گردوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ’درحقیقت بلا تفریق نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس میں صحافی، منحرف، آمرانہ حکومتوں کے ناقدین، حزب اختلاف کے ارکان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔ ہم نے ان پر اپنی سروسز کے استعمال کی پابندی عائد کر دی ہے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM