ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ آج جامع مسجد عبداللہ شاہ غازیؒ میں ادا کی جائے گی

ویب ڈیسک
10 Jun, 2022

10 جون ، 2022

ویب ڈیسک
10 Jun, 2022

10 جون ، 2022

عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ آج جامع مسجد عبداللہ شاہ غازیؒ میں ادا کی جائے گی

post-title

کراچی: ( ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کلفٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین وہیں مزار کے احاطے میں ہو گی۔ منیجر اوقاف مزار عبداللہ شاہ غازیؒ حاجی پنو خان کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی وزارت کے دوران قبر کی جگہ رقم کے عوض مختص کروا دی تھی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کلفٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین عبداللہ شاہ غازیؒ مزار کے احاطے میں ہو گی۔ جس احاطے میں تدفین ہوگی وہ شیخ لیاقت حسین کمپاؤنڈ کے نام سے ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کمپاؤنڈ میں چار تدفین ہوچکی ہیں جبکہ 2007 میں عامر لیاقت نے 5 قبریں الاٹ کرائی تھیں، احاطے میں عامر لیاقت حسین کے والدین، نعت خواں خورشید احمد اور پہلی اہلیہ کے والد مدفن ہیں۔

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹرسیدہ بشریٰ نے سابقہ شوہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے دونوں وارثین احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کر دیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت واحترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔
 

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM