ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

ڈکیتی مزاحمت پر چوکیدار کے اندھے قتل میں ملوث 05 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
10 Aug, 2022

10 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
10 Aug, 2022

10 اگست ، 2022

ڈکیتی مزاحمت پر چوکیدار کے اندھے قتل میں ملوث 05 ملزمان گرفتار

post-title

لاہور(اے پی این این) اے ایس پی رائیونڈ بلال سلہری کی قیادت میں انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کباڑ کے گودام میں چوکیدار کے اندھے قتل میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی انسپکٹر قمر ساجد کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر چوکیدار اصغر کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ملزمان نے ثبوت مٹانے کے لیے مقتول کی لاش کو پانی والے ڈرم میں چھپا دیا تھا۔قمر ساجد کا مزید کہنا تھا کہ قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزمان ضلع قصور میں روپوش ہو گئے تھے۔

گرفتار ملزمان میں ندیم، عمران، عتیق، وسیم اور منیر شامل ہیں۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عمران کا کہنا تھا کہ ملزمان کو پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کے تحت سخت سزا دلوائی جائے گی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے اندھا قتل ٹریس کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس ٹیم تھانہ رائیونڈ سٹی کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM