ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

شیرانی کے جنگلات میں آگ پر بڑی حد تک کنٹرول کرلیا: محکمہ جنگلات

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
24 May, 2022

24 مئی ، 2022

شیرانی کے جنگلات میں آگ پر بڑی حد تک کنٹرول کرلیا: محکمہ جنگلات

post-title

کوئٹہ: محکمہ جنگلات کا کہنا ہےکہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پربڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ لگی پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، 10 ہزار  700  ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھانے کے آپریشن میں پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے، جنگلات اور انتظامیہ حصہ لے رہی ہے جب کہ خیبر پختونخوا سے 1122 کے 15 اہلکار بھی آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر امین مینگل نے بتایا کہ جنگلات میں فائر لائن مکمل کنٹرول میں ہے، آگ کو سلیمان رینج میں زرغون زور کے مقام پر آگے بڑھنے سے روک دیا ہے اور آگ بجھانے کے لیے شیرانی میں زرغون زور تک 9 کلومیٹر کی فائرلائن بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے آپریشن میں پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں جب کہ  آج ایران سے فائر فائٹر جہاز کے بھی شیرانی پہنچنے کا امکان ہے۔

کنزرویٹرمحکمہ جنگلات  کا کہنا تھا کہ جنگلات میں کچھ جگہوں پرپہلے سے لگی آگ کےبعد انگاروں سےدھواں اٹھ رہاہے، زرغون غر کے پہاڑوں میں محکمہ جنگلات اور کمیونٹی کےافراد موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ مکمل ختم ہونے کے بعد جنگلات میں درختوں اور جنگلی حیات کے نقصانات کا تخمینہ لگایاجائےگا جس کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM