ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پردوبارہ آگ لگ گئی

ویب ڈیسک
23 May, 2022

23 مئی ، 2022

ویب ڈیسک
23 May, 2022

23 مئی ، 2022

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پردوبارہ آگ لگ گئی

post-title

اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیاں دوبارہ آگ کی لپیٹ میں آگئی  جس پر قابو پانے کے لیے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ کے عملے کی کوششیں جاری ہیں۔

سی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم آگ پر ایک جانب سے قابو پا لیاگیا ہے اور دوسری جانب بھی آگ بھجانے کی کوششیں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں پر گولڑہ رینج میں آگ لگی ہے جس نے کافی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

 وائلڈ لائف مینجمنٹ کے مطابق آگ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی مارگلہ ہلز کی پٹی پر لگی ہے  جس پر قابو پانےکے لیے 40 فائر فائٹرز مصروف  ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی  کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اس موقع پر ڈولی نامی ٹک ٹاکر ویڈیو بنارہی تھی، معاملہ  میڈیا پر آنے کے بعد ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM