ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

این اے 75 ضمنی الیکشن میں دھاندلی ، منصوبہ بندی میں فردوس عاشق اعوان ملوث تھیں: الیکشن کمیشن کی رپورٹ

ویب ڈیسک
07 Nov, 2021

07 نومبر ، 2021

ویب ڈیسک
07 Nov, 2021

07 نومبر ، 2021

این اے 75 ضمنی الیکشن میں دھاندلی ، منصوبہ بندی میں فردوس عاشق اعوان ملوث تھیں: الیکشن کمیشن کی رپورٹ

post-title

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ( ڈسکہ )میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے بارے میں اپنی تفتیشی رپورٹ میں کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں"دھاندلی کی گئی ہے جس کی منصوبہ بندی میں وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی ملوث تھیں۔" بی بی سی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےمسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سید افتخار الحسن کی وفات کے بعد 19 فروری 2021 کو ضمنی انتخاب منعقد کیا گیا تھا۔ اس انتخاب کے دوران 20 ایسے پولنگ سٹیشن سامنے آئے تھے جہاں انتخاب کے دوران پولیس افسران نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی، بروقت انتخاب نہیں ہوا اور یہ پورا عمل کرپشن کا شکار رہا۔اس واقعے کے بعد پانچ اپریل 2021 کو الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالیہ رپورٹ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل نے تیار کی ہے اور اس رپورٹ کی تکمیل کے لیے ان تمام افسران اور ریٹرننگ افسران سے تفتیش کی گئی ہے جو اس روز ڈیوٹی پر موجود تھے۔یہ رپورٹ تین حصوں پر مشتمل ہے جس کے پہلے حصے میں پریزائیڈنگ افسران اور محکمہ تعلیم کے افسران سے بات کی گئی ہے ، جبکہ دوسرے میں پولیس افسران، اور تیسرے میں ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سے بات کی گئی ہے۔" بی بی سی کے مطابق مختلف افسران جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال شامل ہیں، اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس ڈسکہ میں الیکشن عمل میں دھاندلی کروانے کی غرض سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسی اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کی اُس وقت کی وفاقی وزیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ رپورٹ کے مطابق انھوں نے پریزائیڈنگ افسران کو ووٹنگ عمل سست کرنے کی ہدایت کی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM