ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تاجروں کے وفد سے ملاقات

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

ویب ڈیسک
01 Aug, 2022

01 اگست ، 2022

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی تاجروں کے وفد سے ملاقات

post-title

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے وفد سے ملاقات میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنےوالوں میں مرکزی تنظیم تاجران کا وفد بھی شریک تھا۔

وفد نے بجلی کے بلوں پر لگائے گئے فکس ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا اور جیولرز اور جائیداد کی خرید و فروخت پر لگائے ٹیکسز بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اور کہا کہ بجلی کے بلز میں ٹیکس کے نفاذ سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاجر رہنما نے بتایا کہ وزیرخزانہ نے30 ہزار کے بجلی بل پر ٹیکس میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہماری جانب سے ٹیکس 6 ہزار روپے سے کم کرکے 3 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔

تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ مطالبات پورے ہونے تک 17 تاریخ کے احتجاج کی کال برقرار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو درخواست کی کہ بجلی کے بِل پر ٹیکس واپس لیں، تاجر بھائی پریشان ہیں اور شکوہ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ کوئی حل نکالیں گے۔

مریم نواز کے ٹویٹ پر مفتاح اسماعیل نے جوابی ٹوئیٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نے بھی ہدایت کی ہے کہ چھوٹے تاجر نئے ٹیکس قانون سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔
 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM