ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پارلیمنٹیرین میں لڑائی، کیس تھانے پہنچ گیا

mussarat
01 Jan, 2022

01 جنوری ، 2022

mussarat
01 Jan, 2022

01 جنوری ، 2022

پارلیمنٹیرین میں لڑائی، کیس تھانے پہنچ گیا

post-title

قومی اسمبلی میں احتجاج کے دوران شگفتہ جمانی کا غزالہ سیفی کی لڑائی ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کا معاملہ تھانے پہنچ گیا۔پولیس افسران مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

 تفصیلات کے مطابق تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی ایوان سے باہر آگئیں اور اس دوران انہوں نے  بتایا کہ ’میرا ہاتھ مروڑا گیا ہے، انگلی فریکچر ہوگئی ہے‘اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی کا مؤقف ہے کہ پہل غزالہ نے کی، وہ سینیئر ہیں، کوئی ہاتھ لگائے گا تو جواب تو دینا پڑے گا، لامحالہ میرا بھی ہاتھ اُٹھ گیا۔

 سیکرٹریٹ پولیس نے غزالہ سیفی کا پولی کلینک ہسپتال سے طبی معائنہ کرایا ،انہیں میڈیکو لیگل رپورٹ تو نہ مل سکی تاہم میڈیکو لیگل افسر نے اپنی رائے دے دی ،سیکرٹریٹ پولیس نے معاملہ تھانہ ویمن پولیس کو بھیج دیا ہے ، ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن مصباح شہباز نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے لیے قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، پراسس مکمل ہونے پر اعلیٰ حکام سے ہدایت کی روشنی میں مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کے ذریعے ایف آئی آر میڈیا کو دے دی جا ئے گی۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM