ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

فیفا ورلڈکپ: 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ویب ڈیسک
22 Nov, 2022

22 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
22 Nov, 2022

22 نومبر ، 2022

فیفا ورلڈکپ: 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

post-title

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں سعودی عرب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کو  1-2 سے شکست دے کر  بڑا اپ سیٹ کردیا۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم نے عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو  ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

قطر کے شہر لوسیل میں کھیلےگئے میچ میں 2 بارکے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی جانب سے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 10 ویں منٹ میں پنالٹی پرگول کیا۔

سعودی عرب کی جانب سے 48 ویں منٹ میں صالح شہیری نےگول برابرکیا، سعودی عرب کے سلیم الدوسری نے 53 ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے ٹیم کو برتری دلوادی جو کہ میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

 

 

ارجنٹائن کی ٹیم نے بھی دوبارہ گول کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور بے شمار حملے کیے تاہم سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچائے۔

ارجنٹائن کے دو گول آف سائیڈ پر ضائع ہوئے، سعودی عرب کے گول کیپر الاویس نےکم سے کم 5 یقینی گول بچائے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM