ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.    UAE گولڈن جوبلی: گلوبل ولیج تصویری مقابلہ درہم 50,000 تک جیتنے کا موقع.   

home-add

فواد چودھری کی لاہور پریس کلب آمد:صحافیوں کےلیے صحت کارڈز کا اجراء

مسرت ثمینہ
18 Jan, 2022

18 جنوری ، 2022

مسرت ثمینہ
18 Jan, 2022

18 جنوری ، 2022

فواد چودھری کی لاہور پریس کلب آمد:صحافیوں کےلیے صحت کارڈز کا اجراء

post-title

 لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
لاہور پریس کلب کے ممبران کے لئے انھوں نے قومی صحت کارڈز کے اجراءکاافتتاح کیا اور سینئرزکو صحت کارڈز تقسیم کئے، لاہور پریس کلب کے صدر محمداعظم چوہدری، سینئر نائب صدر سلمان قریشی، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، فنانس سیکرٹری شیرازحسنات،ممبر ان گورننگ باڈی سعدیہ خان، مدثرحسین تتلہ ، ظہیر عباس شیخ ، محمد ذوالقرنین رانا، عاطف پرویز، ڈاکٹر شجاعت حامد اور سید رضوان شمسی نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر محمداعظم چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیرفواد چوہدری صحافی دوست ہیں، وہ پریس کلب کے اعزازی ممبر ہیں اور ان کی کلب کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 سیکرٹری عبد المجید ساجد نے کہا کہ فواد چوہدری سے بہتر صحافیوں کے حالات و مسائل کو ئی نہیں جانتا ان سے ہمیں بہتری کی توقعات ہیں، فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج میں پریس کلب آکر بہت خوشی محسوس کر رہاہوں، لاہور پریس کلب بہت خوبصورت ہے اور یہاں کے انتظامات بہت معیاری ہیں،صدر اعظم چوہدری میرے بہت پیارے دوست ہیںاور میں انھیں جیت پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ا س موقع پر انھوںنے کہاکہ ہمیں صحافیوں کے حالات کا بخوبی ادراک ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں آج صحافیوں کو صحت کارڈز جاری کئے جارہے ہیںتاکہ وہ حکومتی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔
 انھوں نے فیز ٹوکے حوالے سے بتایا کہ اس سلسلہ میں جلد ہی جگہ کے تعین ، اس پر ڈویلپمنٹ اور گھروں کی تعمیرات کے لئے قرض جاری کرنے کی بڑی خبر سنائی جائے گی جبکہ کلب میں آئی ٹی ڈیجیٹل لیب بناکردی جائے گی۔ انھوں نے کلب کے مالی حالات کو مستحکم کرنے کے لئے ہرممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ لاہورپریس کلب کے ممبران کو پانچ لاکھ روپے تک قرض حسنہ دیا جائے گا جس کے لئے ممبر سے کسی قسم کی گارنٹی طلب نہیں کی جا ئے گی اور پریس کلب جن ممبران کی گارنٹی دے گا انھیںقرض حسنہ دے دیا جائے گا۔
 انھوں نے صحافیوں کے مختلف سوالات پر ملکی و بین الاقوامی سیاست اور ملکی معیشت پر سیر حاصل گفتگوکی اور بتایاکہ ان کی حکومت ملک سے غربت اور کرپشن کو ختم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار سابق حکمران طبقہ ہے جنھوںنے ملک کو بیرونی قرضوں کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے۔تقریب کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گئے۔ اس موقع پر چیئر مین نیشنل پر یس ٹرسٹ منیر احمد خان بھی موجود تھے ۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM