ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد فواد چوہدری کی اونٹ پر سواری

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

ویب ڈیسک
18 Jun, 2022

18 جون ، 2022

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد فواد چوہدری کی اونٹ پر سواری

post-title

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اونٹ کی سواری کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر شیئر کی جسے رہنما پی ٹی آئی نے بھی ری ٹوئٹ کیا، ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو اونٹ پر سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں جہاں ایک طرف فواد چوہدری اونٹ پر دکھائی دیے وہیں ان کے عقب میں لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا گیا۔

 

 

فراز چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ اونٹوں پر سواری کی‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔

فواد چوہدری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM