ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

فرح خان نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کی تردید کردی

ویب ڈیسک
08 Apr, 2022

08 اپریل ، 2022

ویب ڈیسک
08 Apr, 2022

08 اپریل ، 2022

فرح خان نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کی تردید کردی

post-title

خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کی تردید کردی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں فرح خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بات کی۔فرح خان نے کہا کہ ’میں اپنے اور اپنے خاندان سے متعلق افواہوں اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میں نےکبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی‘۔

insta
 

فرح خان نے واضح کیا کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہرپہلے وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کا مجھ سے تعلق ہے وہ بھی ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔

انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کے باعث مسلسل پریشانی اور تکلیف کا شکار ہے، برائے مہربانی  جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔

فرح خان کا معاملہ کیا ہے؟

گزشتہ دنوں فرح خان کا لگژری بیگ اور جوتے بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے جب کہ فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں۔

علیم خان کا دعویٰ ہےکہ وہ پنجاب میں سرکاری افسران کی ٹرانسفر  پوسٹنگ پر اثر انداز ہوتی تھیں اور اس سارے کام کے کروڑوں روپے وصول کیے جاتے تھے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM