ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی جس کا ثبوت موجود ہے: عمران خان

ویب ڈیسک
16 Nov, 2022

16 نومبر ، 2022

ویب ڈیسک
16 Nov, 2022

16 نومبر ، 2022

توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آباد میں فروخت کی گئی جس کا ثبوت موجود ہے: عمران خان

post-title

لاہور:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجود ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جس ملک میں رول آف لاء نہیں ہوتاوہ کبھی ترقی نہیں کرتا کیونکہ اس سے آزاد قوم بنتی ہے اور آزاد قوم ملک کو ترقی کی طرف لے جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرہم پیچھے بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں یہ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، نوازشریف چاہتا ہے ایسے چیف کو تعینات کرے جو اس کے مفادات کا تحفظ کرے، کوئی بھی آرمی چیف عوام کے مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کی گھڑی اسلام آبادمیں فروخت کی گئی تھی جس کا ثبوت موجودہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جارہا ہے مگر ہم نے کہا ہےکہ الیکشن کی تاریخ دیں کیونکہ صاف شفاف الیکشن میں تمام بحران کا حل ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا اپنے مفاد پر ملکی مفاد کو ترجیح دوں گا، امریکا کے معاملے پر بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، امریکا نے میری حکومت گرائی تھی مگر ملکی مفاد کی وجہ سے ان سے اچھےتعلقات رہیں گے۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM