ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.   

شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر کیا کرنے والے ہیں؟

Web Desk
23 Feb, 2022

23 فروری ، 2022

Web Desk
23 Feb, 2022

23 فروری ، 2022

شاہ رخ خان اپنے بیٹے کے ساتھ ملکر کیا کرنے والے ہیں؟

post-title

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کےمعروف اداکارشاہ رخ خان کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ممکن ہے کہ اداکار جلد اپنے ہونہار بیٹے آریان خان کی مدد سے بالی ووڈ کیلئے کچھ منفرد فلمیں بنائیں۔شاہ رخ خان جوکہ فلموں سے دور رہ کر بھی کسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں۔اس بار وہ اپنے بیٹے آریان خان کی تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو سکرین پر نظر آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو کیمرے کے پیچھے رہ کر ہی دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق آریان خان جلد ہی بطور مصنف ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق کہ آریان ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ ویب سیریز لکھنے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں اور ایک فیچر فلم پر بھی کام کر رہے ہیں، جسے ان کے والد کے پروڈکشن ہاوس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کیا جائےگا۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان خان زیادہ تر ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھتے ہیں اور پھر ان فلموں کو جو منفرد آئیڈیاز ان کے ذہن میں آتے ہیں، ان پر وہ اپنے والد سے بیٹھ کر تفصیلی گفتگو کرتے ہیں، اس کے علاوہ آریان کی انٹرنیشنل سینما سے بھی وابستگی ہے۔آریان خان اپنے والد سے ان فلموں پر گفتگو کرتے ہیں جن کا بالی ووڈ کے لئے ری میک بنانا ممکن ہو اور کاپی رائٹس خریدے جاسکتے ہوں۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم پٹھان میں اپنے کچھ ایکشن سے بھرپور مناظر کے لئے بھی بیٹے آریان کی رائے لی ہے۔

ادرھ شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے، بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جو کچھ خدا نے ہمیں عطا کیا ہے وہ ہم سے چِھن بھی سکتا ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی جو انہوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہے، اس کو کھونے کے ڈر کے بارے میں بات کی ہے۔اداکار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سوچتا تھا کہ میں بہت محنت کرتاہوں، اچھی اداکاری کرتا ہوں اور وہ صحیح کام کررہا ہوں ،میں ایک ذہین انسان ہوں ، تعلیم یافتہ ہوں اور وہ ہر چیز کرسکتا ہوں،انہوں نے مزید کہا کہ لگتا تھا کہ کچھ بھی دے کر بدلے میں کچھ بھی حاصل کرسکتا ہوں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM