ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

محکمہ موسمیات کی گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری

Web Desk
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

Web Desk
28 Jun, 2022

28 جون ، 2022

محکمہ موسمیات کی گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری

post-title

 

ملک بھر میں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ مون سون بارشوں کا  پہلا اسپیل رواں ہفتے ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا پہلا سلسلہ جمعے سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر کشمیر،  بالائی پنجاب،  جنوب مشرقی بلوچستان،  بالائی خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5 جولائی تک تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ مون سون کا دوسرا سلسلہ  6  سے 15جولائی تک متوقع ہے جس میں شدید بارشوں کا امکان ہے ،  مزید برآں  عیدالاضحیٰ پر بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے بتایا کہ  مون سون سسٹم کے ساتھ بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پر اثر انداز ہوں گی، ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش ہوسکتی ہے،  2 جولائی کی شام یارات کراچی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
انھوں نے بتایا کہ یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے سندھ اور بلوچستان میں زائد بارشوں کا باعث بن سکتا ہے ، اس دوران  3 سے 4 دن اور کچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے،ساتھ ہی مون سون اسپیل کے قریب آنے پر درپیش مسائل کے حوالے سے الرٹ جاری کیے جاسکتے ہیں۔


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM