ارضِ پاک نیوز نیٹ ورک

Arz-e-Pakistan News Network

Language:

Search

Nishat-1 حادثے سے بال بال بچ گیا.    Newly posted SSPs in Punjab police visit PSCA, PPIC3.    "  لڑکیاں صرف ماں کی کوکھ یا پھر قبر میں محفوظ ہیں" طالبہ نے خودکشی کر لی.    "میں ناگن، تو سپیرا " پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل.    "منی ہائسٹ "(Money Heist )کاآخری حصہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ریلیز کیا جائے گا.    NA-133 کا ضمنی انتخاب.    NA-133 ضمنی انتخاب.    NCA میں "دی سندھو پراجیکٹ اینگما آف روٹس " کے عنوان سے فن پاروں کی نمائش.    KIPS-CSS کی جانب سے CSSمیں کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں عشائیہ.    NCA میں ٹریڈیشنل آرٹ کورسز ورکشاپ کی اختتامی تقریب.    NA-75 الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل.    NA-133 ضمنی انتخاب : جمشید اقبال چیمہ کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ جاری.   

شوبز شخصیات بھی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر پیچھے نہ رہ سکیں

Web Desk
10 Mar, 2022

10 مارچ ، 2022

Web Desk
10 Mar, 2022

10 مارچ ، 2022

شوبز شخصیات بھی ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ پر پیچھے نہ رہ سکیں

post-title

بلاول بھٹو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ میمز کے لیے نیا موضوع ملا وہیں سلیبرٹیز بھی اس وائرل موضوع کو انجوائے کیے بغیر نہ رہ سکے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جوش خطابت میں ایک بار پھر زبان پھسل  گئی جس پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین  نے میمز بنائیں بلکہ اداکارہ فاطمہ آفندی بھی محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔


اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول جوش خطابت میں ٹانگیں کو ’کانپیں ‘اور کانپ کو ’ٹانگ‘ کہہ گئے تھے۔
بلاول کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کو مزاحیہ میمز کے لیے نیا موضوع ملا وہیں سلیبرٹیز بھی اس وائرل موضوع کو انجوائے کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکارہ فاطمہ آفندی نے ایک مزاحیہ  ویڈیو بنائی جو کہ انسٹاگرام پر وائرل ہے  اور کیپشن  میں درج ہے کہ  ’میری تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘۔


اس دوران اداکارہ عائزہ اعوان بھی پیچھے نہ رہیں اور انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے پوچھا کہ ہاں بھئی کس کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟

صاحبہ ریمبو نے بھی بلاول بھٹو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آخر کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

 


APNN نیوز، APNN گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

APNN News, the APNN Group or its editorial policy does not necessarily agree with the contents of this article.


عوامی بحث (0) تبصرے دیکھنے کے لئے کلک کریں Public discussion (0) Click to view comments
28 / 5 / 2021
Monday
1 : 23 : 31 PM